• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شب برات میں عبادات کے ذریعے قرب الہٰی کا حصول ممکن، غضنفر مہدی

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام پنجاب آرٹس کونسل میں میلاد حضرت امام مہدی اور شب برات کانفرنس ہوئی۔ صدات چیئرمین امام حسین کونسل ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کی۔اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شب برات کو انسان عبادات کے ذریعے قرب الہیٰ حاصل کرتے ہیں۔علامہ ڈاکٹر حسین احمد ہمدانی نے کہا کہ اس بابرکت رات کو حضرت امام مہدی کا ظہور ہوا اور اس بخشش والی رات اللہ اپنے بندوں کے گناہ معاف کرتے ہیں۔کانفرنس سے احسان کبریا، نعیم اکرم قریشی، رفیق مغل،سید رضا کاظمی اور اخلاق زیدی نے بھی خطاب کیا۔
اسلام آباد سے مزید