راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت راولپنڈی میں اب تک455افراد قرعہ اندازی کے ذریعے پندرہ لاکھ روپے تک قرضہ حاصل کرچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں 6سو افراد کو قرضے کا اہل قرار دیا گیا ہے۔قرض اخوت فاونڈیشن کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے۔شہری علاقوں میں کم از کم پانچ مرلہ جبکہ دیہی علاقے میں دس مرلہ کا پلاٹ/گھر ہونا لازم ہے۔حکومت قرعہ اندازی کرکے کیس اخوت فاونڈیشن کو بھجوادیتی ہے۔اخوت فاونڈیشن کیس پراسیس کرکے قرضہ فراہم کررہی ہے۔زیادہ سے زیادہ پندرہ لاکھ روپے مل رہے ہیں۔