ملتان (سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول پیراں غائب ملتان کی ٹیچر ماریہ اکرم کا اعزاز پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر دو لاکھ انعام اور بیسٹ ٹیچر ایوارڈ حاصل کیا ،لاہور میں منعقدہ جشن سٹیم کے موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول پیراں غائب ملتان کی ای ایس ٹی (سائنس) ٹیچر ماریہ اکرم کو پنجاب کی بہترین ٹیچر کے اعزاز سے نوازا۔