کراچی (محمد منصف)کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر نے کہاہےکہ پاکستانی باکسرز دنیامیں کامیابی کے جوہردکھائیں گے۔ 41 ویں قومی ایلیٹ مین اور 5 ویں نیشنل ایلیٹ ویمن باکسنگ چیمپئن شپ 10 فروری سے15فروری تک جاری رہی۔ مقابلے کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں منعقد کئے گئے- مرد و خواتین باکسرز نے مختلف ویٹ کیٹیگری میں مقابلے کئے- نیشنل چیمپئن شپ پاکستان آرمی کے تعاون سے فیڈریشن کے زیرِ اہتمام کروائی گئی - مجموعی طور پر پاک آرمی نے پہلی پوزیشن لیکرچیمپئن شپ اپنے نام کرلی- میل کیٹیگری میں پاک آرمی کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ رنرر اپ پاکستان نیوی رہی جبکہ تیسری پوزیشن واپڈا نے حاصل کی۔ فی میل کیٹیگری میں پاک آرمی کی باکسنگ ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر نے فتح یاب ہونے والے باکسرز میں انعامات تقسیم کیے اور انکی حوصلہ افزائی کی-