• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا بھارت معاہدے امن کا توازن خراب کریں گے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ امریکا اور بھارت میں ہونے والے نئے معاہدے خطے میں امن کے توازن کو خراب کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ اور مودی ملاقات میں پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات افسوس ناک اور ہماری خود مختاری کے خلاف سازش ہے جس سے پاکستانی قوم میں بے چینی جنم لے رہی ہے، پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں جو مثبت کردار ادا کیا اس کو فراموش کرنے سے دنیا میں امن کے قیام میں مشکلات پیدا ہونگیں،انہوں نے کہا کہ بھارت کی دہشت گردی سے پاکستان سمیت امریکا اور کینیڈا بھی محفوظ نہیں رہ سکے ہیں اس کے باوجود پاکستان کی سرزمین کے حوالے سے منفی پرو پیگنڈا پاکستانی قوم کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے جس کی بھر پور مذمت کی جانی چاہئے، حکومت پاکستان کا اس بارے میں موقف قوم کی ترجمانی کرتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید