لاڑکانہ( بیورو رپورٹ) سندھ کے ممتاز شاعر اور ادیب ڈاکٹر ذوالفقار سیال مختصر علالت کے بعد کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ انور آباد کے آبائی گائوں میں ادا کی گئی۔ ڈاکٹر ذوالفقار سیال سول اسپتال کراچی اور چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات رہنے کے علاوہ سندھی میں بچوں کی شاعری پر متعدد کتب تصنیفتھیں جس پر انہیں متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا تھا۔