کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس سروس آف پاکستان میں گریڈ 19 کےافسرتنویر حسین تنیو کوسینئر سپرنٹنڈنٹ شہید بینظیر آبادکے عہدے سے ہٹا کر انکا سی پی او میں تبادلہ کردیا گیا ہے،جبکہ گریڈ 19 کےافسر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ضلع نوشہرو فیروز سنگھار کو سینئر سپر نٹنڈنٹ آف پولیس ضلع شہید بینظیر آباد کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں ہیں ۔