• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حارث رؤف فٹ ہوگئے، چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کیلئے دستیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے فاسٹ بولرحارث رؤف انجری سے صحت یاب ہو گئے، وہ بدھ کو نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔ اتوار کی شام کراچی میں انہوں نے ٹیم کے پریکٹس سیشن میں ہلکی رفتار سے بولنگ کی۔ سیشن میں کپتان محمد رضوان اور ابرار احمد شریک نہیں تھے۔ پاکستانی ٹیم کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی کہ حارث جنہوں نے حالیہ سہ فریقی سیریز کے دوران سینے کی نچلے پٹھوں میں سائیڈ اسٹرین تکلیف کا اظہار کیا تھا، اب صحت ہیں اور چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ کھیلیں گے۔ تاہم ٹیم انتظامیہ انہیں احتیاط سے واپس لانا چاہتی ہے۔ ڈاکٹر اور فزیو ان کی انجری کو مانیٹر کررہے ہیں۔ حارث کو ایک ہفتے آرام دیا گیا اور ان کا متبادل لینے سے گریز کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پہلے میچ میں حارث کے ساتھ شاہین شاہ اور نسیم شاہ پیس اٹیک کی ذمے داریاں سنبھالیں گے ، ابرار احمد واحد اسپنر ہوں گے۔ حارث نے 46 ون ڈے میچوں میں 83 اور 79 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 110 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔

اسپورٹس سے مزید