کراچی ( اسٹاف رپورٹر، نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر کے سیاحتی مرکز آٹھ مقام کے گیسٹ ہائوس میں دم گھٹنے سے کراچی کا نوبیاہتا جو ڑا جاں بحق ہوگیا۔اہلخانہ کے مطابق طحہ اور دعا زہرہ کی شادی 4 فروری کو ہوئی تھی، دونوں 11فروری کو کراچی سے آزادکشمیر روانہ ہوئے، 14 فروری کی رات 9 بجے طحہ سے آخری بار بات ہوئی تھی۔دونوں نے ہفتے کی صبح اٹھ مقام کے گیسٹ ہائوس سے چیک آئوٹ کرکے نیلم ویلی جانا تھا، جاں بحق طحہ مکینیکل انجینئر تھا جبکہ دعا زہرہ بی بی اے کی طالبہ تھی۔ اہلخانہ کے مطابق ہمیں بتایا گیا ہے کہ گیسٹ ہائوس کے کمرے میں دم گھٹنے سے دونوں جاں بحق ہوئے، جاں بحق میاں بیوی کی میتیں کراچی منتقل کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جعفر طیار سے11 فروی 2025 کو ہنی مون پر کشمیر گھومنے گیانو بیاتا جوڑہ طحہ علی اور انکی اہلیہ دعا زہرہ ہفتہ کی شب مظفرآباد سے تقریباً 145 کلومیٹر دور گاؤں میں ایک گیسٹ ہاؤس قیام کے دوران دم گھٹنے سے جاںبحق ہوگئے۔