کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے اندرونی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی بلوچستان میں جاری اختلافات کو لیکر حتمی فیصلہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کریں گے،اب تک کسی بھی رہنما کو وزیراعلیٰ یا صوبائی وزیر کے درمیان صلح کروانے سمیت باقاعدہ طور پر کوئی ذمہ داری نہیں دی گئی،کسی رہنما کو وزیراعلیٰ اور علی حسن کی صلح سمیت دیگر امور طے کرنیکی ذمہ داری نہیں دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر میر علی حسن زہری کے درمیان اختلافات کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد گزشتہ روز پارٹی کی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور نے صوبے کے پارلیمنٹرینز سے ملاقات کی ،جس میں ہر ایک رکن سے ان کی کارکردگی ، حکومتی امور سمیت دیگر اہم معاملات پر بات چیت کی گئی ۔