کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر میں بڑھتی گیس لوڈ شیڈنگ کے باعث شہرمیں بڑٰی تعداد میں لوگ ضروریات زندگی کو انجام دینے کے لئے بحالت مجبوری گھروں میں گیس سلنڈر کا استعمال کررہے ہیں جو آئے روز شہر میں خوفناک حادثات کا باعث بن رہا ہے۔گذشتہ روز عزیز آباد میں بھی گیس سلنڈر دھماکہ کے باعث آگ لگنے سے جھلس کر 03 خواتین و 01بچہ زخمی ہوگئے تھے جو اسپتال میں زیر علاج ہیں ،محمودآباد میں گھر میں گیس سلنڈر دھماکہ کے باعث جھلس کر زخمی ہونے والےمیاں بیوی اور کمسن بچہ دوران علاج دم توڑ گئے ،تفصیلات کے مطابق محمود آباد کے علاقے فیملی شاپ کے قریب گھر میں11 فروری منگل کی صبح گیس سلنڈرزور دار دھماکہ کے باعث پھٹ گیا تھاجس کے نتیجے میں 1سالہ نور فاطمہ دختر مبشر موقع پرجاںبحق اور 4سالہ امبر اور اسکے والدین 24سالہ مبشر اور 23رمشہ شدید زخمی ہوگئے۔