راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے شاہ عبدالطیف المعروف بری امام سرکار کے علاقے نور پور شاہاں میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر سابق مئیر اسلام آباد پیر عادل گیلانی ، راجہ حافظ اعجاز جنجوعہ ،سردار محمدشفیق ،راجہ اظہر اور معززین علاقہ بھی موجود تھے۔ڈاکٹر طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ جب بھی مسلم لیگ ن اقتدار میں آئی تو اس نے اسلام آباد کے علاقوں کے ترقیاتی کاموں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور نہ اب کوئی بھی کام ادھورا رہنے دیں گے۔نورپورشاہاں وزیراعظم ہاؤس کے عقب میں واقع ہونے کے باوجود ابھی تک سوئی گیس اور گلیوں کی پختگی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم تھا ۔ سوئی گیس اہالیان علاقہ کا دیرینہ مطالبہ تھا جو آج پورا ہونے جا رہا ہے۔