• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 6 لڑکیوں سمیت 9 افراد کو اغوا کرلیا گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 6لڑکیوں سمیت 9افراد کو اغواکرلیا گیا،تھانہ نیوٹاؤن کو محمد آصف نے بتایا کہ اس کی بہن (ب) بی بی بعمر40سال کو قیوم، منیر عباس اور انتظار مہدی نے اغواء کر لیا ہے، تھانہ صادق آباد کو شمیم اختر نے بتایا کہ اس کی بیٹی (ص)بعمر23 سال کو محسن علی نے ہمراہ صدف بہنیں دیبا ، آمنہ ، سونیا اور صابر کے ساتھ ملکر اغواء کر لیا ہے۔تھانہ صادق آباد کو عطیہ پروین نے بتایا کہ میرا بیٹا ذیشان عباسی بعمر 14سال کوکسی نے اغواکرلیاہے ۔تھانہ نصیرآباد کو شاہنواز نے بتایا کہ میری بیٹی(الف) کو فخر عباس ،مظہر حسین اوراختر حسین نے ورغلا پھسلا کر اغواء کرلیا۔تھانہ نصیرآباد کو نورحسین نے بتایاکہ میری بیوی بعمر 33سال جو کہ رات 3بجے گھر سے گئی جو کہ تاحال واپس نہ آئی۔تھانہ نصیرآباد کو محمد عزیز نے بتایاکہ میرا بیٹا محمد نعمان بعمر 22 سال موٹر سائیکل ہنڈا125 ٹھیک کروانے گھر سے گیا جو کہ واپس نہ آیا جسکوکسی نامعلوم شخص یا اشخاص نے اغواء کر لیا ہے۔تھانہ سول لائنزکو محمد یاسین نے بتایا کہ میرے بھائی محمد ہاشم بعمر26سال کو میں ایوب پارک میں چھوڑنے کیلئے گیا جو واپس نہیں آیا ۔تھانہ گوجر خان کو محمد عبداللہ نے بتایا کہ میری ہمشیرہ(الف) جس کا ذہنی دماغی توازن اپ سیٹ ہے دن 2 بجے سے گھر سے غائب ہے ۔تھانہ دھمیال کو اورنگزیب نے بتایاکہ سائل کی بیٹی (ل) بعمر 17 سال اپنی خالہ کے گھر جارہی تھی کہ اچانک روڈ کراس کرتے ہوئے غائب ہوگئی مجھے قوی شک ہے کہ کسی نامعلوم شخص نے اغواء کرلیاہے ۔
اسلام آباد سے مزید