• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھرپور تیاریاں، حارث کی فٹنس پر سوالیہ نشان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف افتتاحی میچ کے لئے مسلسل دوسرے دن نیشنل اسٹیڈیم کے اوول گراونڈ میں بھر پور ٹریننگ کی۔ فاسٹ بولر حارث رئوف کی فٹنس پر سوالیہ نشان برقرار ہے۔ انہوں نے نیٹ پر چند اوور ز بولنگ کی لیکن بولنگ کے بعد وہ ٹریٹمنٹ کے دوران شدید تکلیف میں دکھائی دیئے۔ حاث رئوف نے کہا ہے کہ میگا ایونٹ میں بہتر نتائج کی امید ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شرکت کا فیصلہ کوچز اور ٹیم انتظامیہ کرے گی۔ پریکٹس سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو روز کے دوران میں نے ہلکی پھلکی ورزشیں اور ٹریننگ کی ہے۔ بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں، کوئی تکلیف وغیرہ بھی محسوس نہیں کر رہا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ پاکستان ٹیم میں محض تین فاسٹ بور اور ایک اسپنر ہے۔ ہمارے پاس پورا بولنگ یونٹ موجود ہے ، ابرار احمد کے ساتھ سلمان علی آغا اچھے اسپنر ہیں، ہم خوشدل شاہ کو بھی استعمال کرتے ہیں، جس کا دن اچھا ہوگا وہ پرفارم کرے گا۔

اسپورٹس سے مزید