کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں موجود نیوزی لینڈ کے کھلاڑی پاکستان کے مہمان نوازی کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے حالانکہ لاہور میں رچن رویندرا کو گیند لگی تو بھارتی یو ٹیوبرز نے اس کا ذمے دار پاکستان کی ناقص فلڈ لائٹس کو قرار دیا تھا۔ آئی سی سی نے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کی ویڈیو جاری کی ہے جس کے مطابق رچن ویندرا کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کی مہمان نوازی انجوائے کی۔گلین فلپس نے کہا کہ یہاں کے لوگ سب بہت اچھے ہیں، ’’شکریہ پاکستان‘‘ ۔ ڈیرل مچل نے کہا کہ یہ چیمپئنزٹرافی کا وقت ہے، امید ہے کہ ہم نیوزی لینڈ کے عوام کے چہروں پرمسکراہٹیں بکھیریں گے۔ کین ولیم سن اور میٹ ہنری نے کہا کہ یہاں آکر کافی پُرجوش ہیں۔