کراچی (جنگ نیوز) چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے لیکن اس ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا میچ پاکستان اوربھارت کے درمیان 23 فروری کو کھیلا جانا ہے۔ اس میچ کے تمام ٹکٹ ایک لمحے میں فروخت ہو گئے لیکن بھارتی میڈیا کے مطابق ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ کی جا رہی ہے اور قیمت آسمان پر پہنچ چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاک بھارت میچ کے دبئی کے گرینڈ لاؤنج کے ٹکٹ کی قیمت 4 لاکھ 29 ہزار بھارتی روپے ہے۔جو پاکستانی کرنسی میں 13 سے 15 لاکھ روپے بنتے ہیں۔