اسلام آباد (نامہ نگار) مولانا فضل الرحمان نےپارلیمان میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت سول اتھارٹی موجود نہیں، حکومت کا کام بند کمروں کے فیصلے پہ صرف انگوٹھا لگانا رہ گیاہے،کے پی کے کے جنوبی اضلاع میں حکومتی ومقتدرہ رٹ نہیں، ملک بھر میں اضطراب۔ سالمیت کے فیصلے پارلیمان حکومتی حلقوں میں نہیں بند کمروں میں ماورائے حکومت ہو رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے مزیدکہا کہ میں جذباتی باتیں نہیں کرتا اگر وزیراعظم یہاں ہوتے اور ان سے عرض کرتا کہ جو قبائلی علاقوں میں ہو رہا ہے اس بارے میں آپ کو کچھ علم بھی ہے تووہ کہتے انہیں کچھ علم نہیں۔ آج جو فیصلے ہو رہے ہیں اس کی ذمہ دار عوام پارلیمان کو سمجھتی ہے۔کے پی کے کے جنوبی اضلاع میں حکومتی اور مقتدرہ کی رٹ نہیں۔