لاہور(اپنے نامہ نگار سے،شوبز رپورٹر)13ویں سہ روزہ لاہور لٹریری فیسٹیول کا آغاز 21فروری سے الحمراء آرٹس کونسل میں ہوگا جو 23فروری تک جاری رہے گا۔چیئرمین الحمراء وسی ای او ایل ایل ایف رضی احمد نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ فیسٹیول میں ادب، شاعری،فلم، آرٹ ، فن تعمیر ،ورثہ و زندگی کے دیگر شعبوں سے دُنیابھر سے سکالرز،دانشور،ادیب شرکت کررہے ہیں۔