• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ کا قتل کراچی اور لاش بلوچستان میں جلائی گئی

کراچی(مطلوب حسین/اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس سے نوجوان مصطفیٰ عامر کو اغواء کے بعد قتل کرنے سے متعلق کیس میں ماہرین تفتیش کاکہناہےکہ مصطفےٰ کا قتل کراچی میں ہوا ہے اور مصطفٰےا کی لاش اور کار کو دریجی بلوچستان میں آگ لگائی گئی ہے، مصطفےٰ کی کار کے ساتھ مصطفےا کو جلانے کی ایک ایف آئی آر بلوچستان کے تھانے دریجی میں ایف آئی آر نمبر 1/25, 12 جنوری کو داخل ہوئی تھی ، ارمغان اور شیراز کی گرفتاری دریجی والے کیس میں بھی ہوگی اور اُس کیس میں 436/297/34 PPC میں چالان ہوگا اور سیکشن 302 ہدف ہوگا-ملزمان کو انکے کئے کی سزا دلوانے کے لئے بلوچستان پولیس کو چاہئے کہ دریجی کے قریب جس ہوٹل سے ارمغان اور شیراز نے کھانہ کھایا ان کو جس سوزوکی میں بیٹھ کر وہ سرجانی آئے اس سوزوکی ڈرائیور کو اور پھر سرجانی سے جس آن لائن کار کے زریعہ ڈیفنس آئے اسکے ڈرائیور کوکو گواہ بنایا جاسکتا ہے، ANPR کے S4 سسٹم سے کار کی وڈیو اور فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ملزمان کی وڈیو لی جاسکتی ہے اب تو شیراز نے تاریخ اور وقت بھی بتا دیا ہے، شیراز کا موبائل رکارڈ اور انٹرنیٹ کی ڈیوائس اس بات کی گواہی دے گی کہ 6اور 7 والی درمانی رات ارمغان اور شیراز نے ڈیفنس سے لیکر دریجی اور پھر کراچی واپسی کا سفر کیا ہے ، ملزمان کی دریجی کیس میں گرفتاری اور پوری Evidence کے ساتھ چالان کرنا لازمی ہے ورنہ وہ درخشاں کیس میں ایک جھول رہ جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید