• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں جنوری میں 15.85 فیصد اضافہ

اسلام آباد (اسرار خان) پاکستان کی ٹیکسٹائل کی برآمدات جنوری 2025 میں سال بہ سال 15.85 فیصد بڑھ کر 1.686 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو کہ پچھلے سال جنوری میں 1.477 ارب ڈالر تھیں اور اگست 2024 سے دسمبر کے سوا دوہرے ہندسوں میں ترقی کا رجحان جاری رکھا۔ پہلے سات ماہ (جولائی تا جنوری 2024-25) کے دوران مجموعی ٹیکسٹائل برآمدات 10.6 فیصد بڑھ کر 10.77 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو کہ پچھلے سال کے اسی دورانیے میں 9.74 ارب ڈالر تھیں۔ ترقی کی سب سے بڑی وجہ تیار شدہ مال کی برآمدات تھیں، جبکہ خام مواد کی برآمدات میں کمی آئی، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ پاکستان کی برآمدات میں ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی طرف رجحان بڑھ رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید