کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان مبشر ہاشمی کے سوال کیا بلاول کے وزیراعظم بننے کے گورنر پنجاب کے دعوے میں وزن ہے؟ کا جواب دیتے ہوئےتجزیہ کارعمر چیمہ نےکہا کہ بلاول میں آگے جانے کی اہلیت ہے،ایسی صورت نظر نہیں آرہی کہ بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنایا جائے، تجزیہ کارمحمل سرفرازنے کہا کہ گورنر پنجاب پیپلز پارٹی سے ہیں وہ یہی بات کہیں گے کہ ان کی پارٹی کے چیئرمین وزیراعظم بنیں گے۔ن لیگ کے کسی شخص سے پوچھیں گے تو آئندہ وزیراعظم مریم نواز کو کہیں گے۔