• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ڈیکس 2025 میں پاکستان کی جدید ترین دفاعی ٹیکنالوجیز کی نمائش

ابوظہبی (سبط عارف) آئی ڈیکس 2025 میں پاکستان کی جدید ترین دفاعی ٹیکنالوجیز کی نمائش، انقلابی بلیز 25لوئٹرنگ مونیوشن اور اے آئی پر مبنی جدید ہتھیار شامل؛ امریکہ و اسرائیل کی اجارہ داری چیلنج ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اپنی جدید ترین دفاعی ٹیکنالوجیز، جن میں انقلابی بلیز 25 ( BLAZE-25)لوئٹرنگ مونیوشن اور اے آئی پر مبنی جدید ہتھیار شامل ہیں، 17 فروری کو ابوظہبی میں شروع ہونے والی انٹرنیشنل ڈیفنس ایکسپو اینڈ کانفرنس (آئی ڈیکس) 2025 میں پیش کردیں۔ بلیز 25 کو متعارف کروا کر پاکستان نے جدید لوئٹرنگ مونیوشنز کی عالمی منڈی میں قدم رکھا ہے، اور اس نے امریکہ، اسرائیل اور ترکی جیسے ممالک کی اجارہ داری کو چیلنج کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید