• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، امریکا اور چین میں دوریاں کم کراسکتا ہے‘ بلاول بھٹو

میونخ (ایجنسیاں)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان، چین اور امریکا کے درمیان پل بن کر دوریاں کم کرا سکتا ہے‘ چین کے ساتھ کاروبار کا مطلب یہ نہیں کہ ہمیں دنیا سے کاٹ دیاجائے‘ڈونلڈ ٹرمپ ڈیل میکر ہیں ان کے ساتھ انگیج رہا جا سکتا ہے‘ دنیا سے نمٹنے کے پرانے اصول بدل چکے ہیں‘پاکستان سیکھ رہا ہے کہ اس کے ساتھ کیسے جڑنا ہے‘پاکستان کو درپیش سکیورٹی مسائل ایران سے پیدا نہیں ہو رہے بلکہ یہ افغانستان سے امریکی انخلا کا براہ راست نتیجہ ہے جس کے بعد عسکریت پسند تنظیموں کی بھرپور میزبانی میں تیزی آئی ہے۔میونخ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہناتھاکہ چین اور امریکا کی مسابقت کے پوری دنیا میں بہت واضح اثرات ہیں‘اگر آپ ہمیں ایک کیمپ میں رکھنا چاہتے ہیں تو ہم خود کوپل بنانے والوں کے طور پر دیکھنا چاہیں گے‘ہم اپنے آپ کو ایک ایسے ملک کے طور پر دیکھنا چاہیں گے جو اس تقسیم کو بڑھانے کی بجائے اس خلا کو پر کر سکے۔
اہم خبریں سے مزید