• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس بھرتی کے دوران دوڑ کا مرحلہ مکمل، سی پی او ملتان کا دورہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس بھرتی کے دوران دوڑ کا مرحلہ مکمل، سی پی او ملتان کا دورہ ملتان،پولیس کانسٹیبل بھرتی کے دوران امیدواروں کے لیے دوڑ کا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو گیا، سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے بھرتی عمل کا معائنہ کیا اور امیدواروں کے حوصلے بلند کیے۔ ایس پی گلگشت ڈویژن سیف اللہ گجر بھی ان کے ہمراہ تھے۔سی پی او ملتان نے بھرتی کے شفاف اور میرٹ پر مبنی عمل کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ محنتی اور قابل نوجوانوں کو محکمہ پولیس میں شامل کرنا ہماری ترجیح ہے تاکہ عوام کی بہتر خدمت ممکن ہو سکے۔
ملتان سے مزید