ملتان (سٹاف رپورٹر)وہاڑی روڈ کے اضافی کیرج وے کی تعمیر کیلئے ٹینڈر اوپن کردیے گئے،90کلومیٹر طویل کے اضافی کیرج وے کی تعمیر کیلئے12ارب روپے کی منظوری دی گئی تھی،10 مارچ تک ملتان وہاڑی روڈ کی تعمیر کا آغاز کردیا جائے گا،یہ بات کمشنر عامر کریم خاں نے وہاڑی روڈ کی تعمیر بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی، انہوں نے کہا کہ 19.20کلومیٹر ضلع ملتان، 6 کلومیٹر ضلع خانیوال ، 49.60کلومیٹر ضلع وہاڑی سے لنک ہوگی، 13ارب روپے کے وہاڑی روڈ کی اپ گریڈیشن سکیم ایکنک میں منظوری کے مراحل میں ہے، اجلاس میں ایکسیئن ہائی ویز حیدر علی ، ایکسیئن ہائی ویز خانیوال اور وہاڑی بھی موجود تھے۔