ملتان( سٹاف رپورٹر) ڈولفن فورس نے بہاولپور سے چوری ہوکر ملتان آنے والی گاڑی کو برآمد کرلیا اور چور گینگ کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دیا،تفصیلات کے مطابق ڈولفن ٹیم کو کنٹرول روم سے اطلاع ملی کہ ایک چوری شدہ گاڑی ملتان کی طرف آ رہی ہے، انچارج ڈولفن فورس عکاس جیون نے اپنی ڈولفن ٹیموں کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے بہاولپور بائی پاس چوک پر ناکہ بندی کی اور مشکوک گاڑی کا تعاقب کیا،ملزمان تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہے تھےجس کے باعث بی سی جی چوک کے قریب گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی،حادثے میں گاڑی میں سوار 2 سے 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ڈولفن فورس کے کچھ اہلکاروں اور ان کی دو موٹر سائیکلوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔