اسلام آباد (ساجد چوہدری ) ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈی سی او )کونسل کی 2026ءکی صدارت پاکستان کو مل گئی، پاکستان کی صدارت کا اعلان اردن کے وزیر برائے ڈیجیٹل معیشت و کاروبار سامی سمیراط نے ی چوتھی ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی جنرل اسمبلی میں کیا ، ڈی سی او کونسل کی صدارت ملنے کو پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا گیا ، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ اردن میں ڈی سی او کی چوتھی جنرل اسمبلی میں شرکت کر رہی ہیں۔