• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹس کونسل، پاکستان لٹریچر فیسٹیول سکھر چیپٹر II کا افتتاح منگل کو ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ’’پاکستان لٹریچر فیسٹیول 2025سکھر چیپٹر II‘‘کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کا انعقاد حسینہ معین ہال میں کیاگیا، جس میں صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقارعلی شاہ، صدر آرٹس کونسل محمداحمد شاہ، معروف ادیبہ نورالہدیٰ شاہ، سندھ لوکل کونسل ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ ،وائس چانسلر سکھر آئی بی اے آصف احمد شیخ اور سیکریٹری آرٹس کونسل اعجاز فاروقی نے بریفنگ دی، محمد احمد شاہ نے کہاکہ دو روزہ پاکستان لٹریچر فیسٹیول 2025سکھر چیپٹر (II) کا افتتاح25فروری کو ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ افتتاح کریں گے، فیسٹیول میں 30سے زائد سیشن رکھے گئے ہیں، ملک بھر سے ادیب، شاعر اور فنکار فیسٹیول کا حصہ ہوں گے ،فیسٹیول میں شاعر آکاش انصاری کو ان کی خدمات پر ٹربیوٹ پیش کریں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید