کوئٹہ(نمائندہ جنگ) شا بان میں دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید، ایک اہلکار اور ایک جنگلات کا ملازم زخمی ہوگیا ۔سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا جو رات گئے تک جاری تھا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے شابان میں واقع پولیس چیک پوسٹ پر جمعرات کی شب تین اہلکار ہیڈ کانسٹیبل شمس السلام ، کانسٹیبل محمد رمضان اور کانسٹیبل آصف رضا ڈیوٹی پر تھے جبکہ محکمہ جنگلات کا ملازم صاحب زادہ محمد حنیف بھی پولیس اہلکاروں کے ہمراہ چیک پوسٹ میں موجود تھا کہ دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر شدید فائرنگ کر دی۔