• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی ، ملتان میں اچار پروڈکشن یونٹ سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ

ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اچار پروڈکشن یونٹ، جوس پلانٹ سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 60 کلو فنگس زدہ اچار، 55 کلو ممنوعہ چائنہ نمک، 12 کلو زائدالمیعاد خوراک، 5 کلو مصنوعی مٹھاس تلف، خلاف ورزیوں پر 6 فوڈ پوائنٹس کو 3 لاکھ 5 ہزار روپے کے جرمانے عائد کردیے گئے،یہ کاروائیاں ملتان میں علی والا، نئی آبادی، سنٹرل جیل روڈ، ممتاز آباد مارکیٹ، بستی کریم آباد بہاولپور بائی پاس، عید گاہ چوک اور مظفرگڑھ روڈ پر کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق فنگس زدہ اچار اور چائنہ نمک برآمد ہونے پر اچار پروڈکشن یونٹ کو 50 ہزار روپے، خوراک کی تیاری میں چائنہ نمک اور کھلے اجزاء کے استعمال پر پاپڑ فیکٹری کو 75 ہزار روپے،کچن ایریا میں حشرات زدہ، باسی خوراک کی سٹوریج پر معروف ریسٹورنٹ کو 70 ہزار روپے، جوس کی تیاری میں مصنوعی مٹھاس کی ملاوٹ پر بستی کریم آباد میں واقع جوس فیکٹری کو 50 ہزار روپے اور کھانوں میں ایکسپائری اجزاء کا استعمال کرنے پر ممتاز آباد مارکیٹ میں وقع ہوٹل کو 50ہزار جرمانہ کیا گیا -
ملتان سے مزید