کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بدھ کو بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے پریکٹس نہیں کی۔بنگلہ دیش کے اسسٹنٹ کوچ صلاح الدین نے کہا ہے کہ ہم نے چیمپئنز ٹرافی میں اچھا نہیں کھیلا، ماضی میں یقین نہیں رکھتا، آخری میچ بہتر کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ہمارے بولرز نے گزشتہ دو میچوں میں بہتر بولنگ کی۔ بنگلہ دیش کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کافی تیز فاسٹ بولرز موجود ہیں، تسکین اور ناہید رانا اچھی بولنگ کررہے ہیں اور مزید سیکھ رہےہیں۔ مستقبل میں باصلاحیت فاسٹ بولرز ملیں گے ۔ چیمپئنز ٹرافی میں ہماری بولنگ بہتر رہی ، بیٹنگ میں بہتری کی ضرورت تھی۔ مڈل آرڈر بیٹنگ توقعات پوری نہ کرسکی۔