کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ڈاکس پولیس نے سلطان آباد سے مطلوب منشیات فروش نیاز خان عرف خانکون کو ایک کلو سے زائد چرس سمیت گرفتار کر لیا،ملیر سٹی پولیس نے عبدالرشید کر گرفتار کرکے ایک کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور رقم برآمد کرلی ،گڈاپ سٹی پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس، 35گرام آئس اور رقم برآمد کرلی ملزمان کی شناخت شیر علی اور میرا گل کے نام سے ہوئی ہے۔