راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)کالا جادو کرنے کے لئے انسانی جسم کا مٹی والا پتلا، تعویزات اور کیلیں قبر میں رکھنے کے لئے کھدائی کرنے والے ملزم کورنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاگیا۔ تھانہ چونترہ کو سب انسپکٹر اسلم پرویز نے بتایاکہ مر زا سلیمان نے بتایا کہ ایک شخص چونترہ قبرستان میں میری بیٹی کی قبرکی مٹی کھود رہا ہے۔ پولیس موقع پر پہنچی جہاں قبر کے پا س بیٹھا شخص سید محمد یاسین بخاری قبر کی مٹی کھو د رہا تھا جس کو قابو کر لیا ۔