• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمان سعودی عرب پہنچ گئے، اپوزیشن کی کانفرنس سے ویڈیو لنک پر خطاب کا کوئی ارادہ نہیں، ذرائع

اسلام آباد (فاروق اقدس) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان قطر میں حماس کے راہنمائوں سے ملاقاتوں کے بعد سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ چند دن مدینہ میں قیام کریں گے اور عمرے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس آئیں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد میں ہونے والے اپوزیشن کے دوسرے اور آخری روز ویڈیو لنک پر خطاب کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔
اہم خبریں سے مزید