• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں بارش، آج آسٹریلیا اور افغانستان کا میچ متاثر ہونیکا خطرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں جمعے کو آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان گروپ بی کا اہم میچ لاہور میں کھیلا جائے گا تاہم بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ جمعرات کو بھی لاہور میں تیز بارش ہوئی۔ شام کو افغانستان ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا۔ اگر آسٹریلیا نے افغانستان کو شکست دے دی یا میچ نہ ہوسکا تو وہ ایک پوائنٹ لے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالے گا۔ اس طرح افغانستان تین پوائنٹ پر فنش کرے گا اور پھر کراچی میں انگلینڈ اور جنوبی افریقا کا میچ اہمیت اختیار کر جائے گا۔ اگر انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی تو جنوبی افریقا بھی تین پوائنٹ پر فنش کرے گا۔ اس طرح افغانستان اور جنوبی افریقا میں سے بہتر رن ریٹ والی ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنائے گی۔ اس وقت آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے تین تین اور افغانستان کے دو پوائنٹس ہیں۔

اسپورٹس سے مزید