کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ قومی کو کھیلنے کیلئے بھارت بھیجنے کو تیار نہیں ہے اس لئے ایشیا کپ 2025 بھارت کے بجائے کسی دوسرے ملک میں کروانے کی تجویز زیر غور ہے۔ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا جس میں پاکستان اور بھارت سمیت8ٹیمیں شریک ہوں گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ مجوزہ طور پر ستمبر میں متحدہ عرب امارات میں کروانے کا امکان ہے ۔ بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان آنے سے انکار کیا تھا اس لئے اب پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی۔ سری لنکا کا نام بھی زیر غور ہے ۔