• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، سوئیٹزرل ینڈ، ملائیشیا سمیت 20 ملکوں کے مزید 37 مسافر کراچی ایئرپورٹ پر آف لوڈ

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) برطانیہ، سویٹزر لینڈ، سعودیہ ملائیشیا سمیت 20ملکوں کے مزید 37 مسافروں کو کراچی ایئرپورٹ پر گزشتہ 24گھنٹے کے دوران آف لوڈ کر دیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق کراچی سے سعودیہ، ایران، نائجیریا، مڈغاسکر اور آئیوری کوسٹ کہ بزنس اور ورک ویزوں کے 6 مسافروں کو اف لوڈ کیا گیا۔ ترکی، کینیا، سوٹزرلینڈ، امارات، تھائی لینڈ، ملائشیا، یوگنڈا، صومالی لینڈ اور ملاوی کے وزٹ اور ٹورسٹ ویزوں کے 19 مسافر آف لوڈ کیے گئے۔ اسٹوڈنٹ ویزوں پر قبرص، ایران اور آذربائیجان جاتے ہوئے 6 مسافروں کو پروازوں سے اتارا گیا۔ دوہری شہریت کے پاکستانی کو برطانیہ جاتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹ ختم ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔ آف لوڈ کیے گئے مسافروں میں 2 بلیک لسٹ بھی شامل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید