• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہ رمضان، کراچی انتظامیہ نے اشیائے خوردونوش کی خصوصی قیمتیں مقرر کر دیں

کراچی (پ ر )کراچی انتظامیہ نے ماہ رمضان المبارک میں شہریوں کو مناسب قیمت پر اشیا ے خوردونوش دستیاب کرنے کے لئے خصوصی قیمتیں مقرر کر دی ہیں، کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے گروسری بیف اور مٹن کی مقرر کر دہ نئی قیمتوں کی فہرستیں اور نوٹی فیکشین جاری کر دئے ہیں ،فیصلہ کیا گیا ہے کہ ماہ رمضان کے لئے مقرر کی جانے والی قیمتوں کو سختی سے نافذ کیا جائے گایقینی بنایا جاے گا ، جو دکاندار قیمتوں کی فہرست آویزاں نہیں کرے گا اور سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف سخت کاروائی کی جاے گی اس پر جرمانہ عاید کیا جائے گا اور گرفتار کیا جاے گا۔ شہری اپنی شکایات فون نمر 02199205634 اور 02199203443 پر درج کروائیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید