اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی، نیوز رپورٹر) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے 6 خوارج کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں آپریشن کیا اور ان کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 6 خوارج مارے گئے،مارے گئے دہشت گردوں سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے، ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، علاقے میں کسی ممکنہ خارجی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، صدر آصف علی زرداری،وزیراعظم شہبازشریف اور وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیااور کہا کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے سکیورٹی فورسز کے قیام امن کیلئے اقدامات لائق ستائش ہیں۔