• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10مارچ کو گرین‘ اورنج لائن کا کنٹرول سنبھال لینگے‘ شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت 10 مارچ 2025 ءکو گرین لائن اوراورنج لائن بی آر ٹی کا باضابطہ کنٹرول سنبھال لے گی‘گرین لائن اور اورنج لائن کی منتقلی سے عوامی ٹرانسپورٹ کا نظام مزید بہتر ہوگا۔سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بورڈ نے گرین لائن اوراورنج لائن کا کنٹرول سنبھالنے کی منظوری دے دی۔ سینئر وزیر و صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت جمعہ کو یہاں بورڈ کا 14واں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شریک ماہرین نے گرین لائن اور اورنج لائن کے مؤثر انتظام کے لیے تجاویز پیش کیں، گرین لائن اور اورنج لائن کے معاہدے سے متعلق دستاویزات کی قانونی توثیق کے لیے محکمہ قانون کو بھیجنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید