• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملٹری اکاؤنٹس، چھوٹے ملازمین کی بطور جونیئر آڈیٹر ترقی کیلئے ڈیٹا طلب

اسلام آباد (ساجد چوہدری )ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل آفس نے گریڈ گیارہ سے نیچے کے ملازمین کی بطور جونیئرآڈیٹر ترقی کیلئے 28فروری 2024ء تک گریجویشن مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر اور ٹائپنگ کی مہارت رکھنے والوں کا ڈیٹا مانگ لیا تاکہ ان کے کیس محکمانہ پروموشن کمیٹی میں شامل کرنے کیلئے مکمل کئے جا سکیں ، ذرائع کے مطابق ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل کاشف احمد نور کی ہدایت پر اکاؤنٹس آفیسر (اے این II) کی طرف سے اس حوالے پی ایم اے ڈی کے تمام کنٹرولرز کو لیٹر جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ بی ایس گیارہ سے نیچے کے ملازمین کی بطور جونیئر آڈیٹر (بی ایس 11) میں ترقی کیلئے ان کی کمانڈ میں موجود تمام ایسے لوئر گریڈ ملازمین جنہوں نے 28فروری2024ء تک گریجویشن کی اہلیت حاصل کی ہے، ان کے پاس 30 الفاظ فی منٹ ٹائپنگ کی رفتار کے ساتھ کمپیوٹر کی مہارت ہے۔
ملک بھر سے سے مزید