اسلام آباد(جنگ رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی عدالت عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نےکار سرکار میں مداخلت اور سرکاری عملہ پر مبینہ فائرنگ کے حوالہ سے درج فوجداری مقدمہ میں گرفتارملزمہ امِ حسان اور دیگر ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید4 یوم کی توسیع کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران پولیس نے ملزمان کے 10 روزہ مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ ملزمان سے ریکوری اور دیگر افراد کی گرفتاری کیلئے مزید تفتیش کی ضرو رت ہے بعد عدالت نے ملزمان کے ریمانڈ میں مزید4 روز کی توسیع کرتے ہوئے 3 مارچ کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا۔