• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان ریلیف پیکیج، 20 ارب مختص، 8 سو سے زائد اشیاء 15 فیصد تک سستی

اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکچ کا آغاز کر دیاگیا ہے ، وزیراعظم نے یوٹیلٹی سٹورز کےلیے رمضان ریلیف پیکچ کے تحت ملک بھر کےلیے 20ارب روپے مختص کیے ہیں ، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اس پیکج کے تحت 800سے زائد برانڈڈ اشیاء پر 15فیصد تک رعایت فراہم ہوگی، جبکہ عوام کی سہولت کے پیش نظریوٹیلٹی سٹورز کے اوقاتِ کار میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے اور اب ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز صبح 9 بجے سے رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے یوٹیلیٹی سٹور سیکٹر G-9 اسلام آباد میں رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز کر دیا ہےوفاقی وزیر نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر فراہم کی جانے والی اشیاء کی مقدار اور معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
ملک بھر سے سے مزید