• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر پی او کی کھلی کچہریاں، درخواستوں پر احکامات، ایس ایچ او ٹیکسلا کو شوکاز

اسلام آباد،حسن ابدال (خصوصی نامہ نگار، نمائندہ جنگ ) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے تھانہ ٹیکسلا میں کھلی کچہری لگائی جس میں شہریوں نے پولیس رویئے کے خلاف شکایات کے انبار لگادیئے ۔ انہوں نے شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ افسران کوفوری کارروائی و انکوائری کے احکامات جاری کئے۔ آر پی او نے قتل کے2مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری کے متعلق لاعلمی پرایس ایچ او ٹیکسلا محمد ذوالفقار کو شوکاز نوٹس جاری کرکے جواب طلبی کرلی۔ دریں اثناء آر پی او نے بلدیہ حسن ابدال کے جناح ہال میں بھی کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔انہوں نے اس موقع پر شہریوں کے مسائل سنے اور انکے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں۔
اسلام آباد سے مزید