اسلام آ باد (رانا غلام قادر، نیوز رپورٹر) ایم سی آئی انتظامیہ نے اسلام آ باد کے تمام ویکلی بازار رمضان المبارک کے دوران صرف مخصوص دنوں کی بجائے ہفتے کے ساتوںدن کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر میونسپل ایڈ منسٹریشن نے باضابطہ سر کلر جاری کیا ہے جس کے مطابق ایچ نائن بازار،جی سکس، جی ٹین اور آئی نائن ویکلی بازار یکم مارچ سے رمضان المبارک کے اختتام تک روزانہ کھلیںگے۔ تمام سٹال ہولڈرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے سٹال روزانہ کھولیں۔