• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان کریم پر امارتی سفیر کا حکومت پاکستان اورعوام کو پیغام تہنیت

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عید ابراہیم سالم العرابی نے کہا کہ رمضان الکریم روحانیت کامظہر ہے جو اتحاد اور ہمدردی کا درس دیتا ہے یہ ایسا ماہ مبارک ہے جو سخاوت اور باہمی احترام کی مشترکہ اقدار کو مظبوط کرتا ہے امارات کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں دیرینہ پائیدار برادرانہ تعلقات امن خوشحالی اور انسانی اقدار کے فروغ کے مشترکہ عزم کا ثبوت ہے ۔ یہ بات انہوں نے رمضان الکریم المبارک کےموقع پرجاری خصوصی پیغام میں کہی اورحکومت اور عوام کو مبارک باد دی انہوں نے دعا کی کہ رمضان الکریم دونوں ممالک کے لئے سلامتی ،یکسانیت اور ترقی کا پیغام ہے ۔ 
ملک بھر سے سے مزید