• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دُعا ہے رمضان کی برکت سے اللّٰہ پاکستان کو استحکام نصیب فرمائے، وزیراعظم

اسلام آ باد( نیوز رپورٹر،نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم شہباز شریف نے پوری قوم اور امت مسلمہ کو رمضان المبارک کی مبارکباددیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رمضان کا مقدس مہینہ نظم و ضبط اور روحانی تجدید کا ہے، جو ہمیں ہمدردی، صبر اور اتحاد کی اقدار کی یاد دلاتا ہے ، روزہ صرف کھانے پینے سے پرہیز کرنے کا نہیں بلکہ رمضان ہمیں عبادات سے بالاتر ہو کر گہری سوچ میں مشغول ہونے کی دعوت دیتا ہے،ہمیں اپنے آس پاس غریبوں اور محتاجوں کو یاد رکھنا چاہیے اور اپنی استطاعت کے مطابق ان کی مدد کرنی چاہیے۔ ہمیں ان لاکھوں فلسطینی اور کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو بھی یاد رکھنا ہے جو ظلم و جبر کا شکار ہیں اور متحد ہو کر اس ظلم کے خلاف آواز اٹھانی ہے،یہ وقت ہے کہ ہم امتِ مسلمہ کے اتحاد کو مضبوط کریں اور باہمی تعاون و اخوت کو فروغ دیں ، ہم دعاگو ہیں کہ اس مہینے کی برکت سے اللّٰہ تعالیٰ پاکستان کو استحکام نصیب فرمائے۔

ملک بھر سے سے مزید