• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال ملک میں پولیو کا چھٹا کیس ٹھٹھہ سے رپورٹ، 6 ماہ کا بچہ متاثر

اسلام آباد(نیوز ایجنسی ) رواں سال ملک کا چھٹا پولیو کیس ٹھٹہ سے رپورٹ ہوا ہے۔ٹھٹہ کے 6 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔قومی ادارہ صحت کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے پولیو کیس کی تصدیق کر دی۔ اس حوالے سے پاکستان پولیو پروگرام کا کہنا ہے کہ رواں سال سندھ سے پولیو کا یہ چوتھا کیس رپورٹ ہوا ہے۔پاکستان پولیو پروگرام نے کہا ہے کہ 2024 میں پاکستان میں پولیو کے 74کیسز رپورٹ ہوئے تھے، گزشتہ سال بلوچستان سے پولیو کے 27جبکہ سندھ سے 23 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔گزشتہ سال خیبر پختونخوا سے 22، پنجاب اور اسلام آباد سے پولیو کا 1، 1 کیس رپورٹ ہوا تھا۔
ملک بھر سے سے مزید