• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روٹری کلب آف ملتان کی جانب سے سپیشل بچوں کے لیے سالانہ میلہ

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) روٹری کلب آف ملتان کی جانب سے سپیشل بچوں کے لیے سالانہ میلہ ،سینکڑوں بچوں کو ڈی ایچ اے چڑیا گھر کی سیر کرائی گئی ، اس موقع پر بچوں کے لیے میوزیکل پروگرام اور دیگر فن فیئر پروگرامز بھی کئے گئے، بچوں نے خوب انجوائے کیا اور چڑیا گھر کی بھی سیر کی جانور دیکھے بچوں کے لیے روٹری کلب آف ملتان کی جانب سے کھانے پینے کی اشیاء کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں آئسکریم،منرل واٹر،نمکو،بسکٹس،کولڈ ڈرنک،اور دیگر اشیاء شامل تھیں منعقدہ میلہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈی ایچ اے بریگیڈئیر احمد رضوان گھمن نے کہا کہ سپیشل بچوں کے لیے کشمیر پارک اور چڑیا گھر کے دروازے کھلے ہیں سپیشل بچوں کی دیکھ بھال اور انکا خیال رکھنا ہمارا دینی واخلاقی فرض ہے ، میلے میں بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے گئے ،اس موقع پرروٹری ڈسٹرکٹ سے کوآرڈینیٹر ساؤتھ سلیم ناصر،محمد حنیف ممبران روٹری کلب آف ملتان ممتاز بابر،عدنان چغتائی،ادریس احمد شیخ،خواجہ محمد قاسم،سہیل خان ملیزئی،ریحان ارشد شیخ،رانا بلال،بلال قریشی اور دیگر بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید