• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشمن قوتیں پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازشیں کر رہی ہیں، سنی علماء کونسل

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ علامہ حامد الحق حقانی کی شہادت قومی سانحہ ہے۔شہید باپ کا بیٹا بھی اپنے شہید والد کے مشن پر چلتے ہوئے اسلام اور پاکستان پر جان قربان کر گیا ۔ان خیالات کا اظہار سنی علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی، مرکزی صدر علامہ غازی اورنگزیب فاروقی ،مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عبدالخالق، مرکزی ترجمان مفتی عبدالوحید جلالی ، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ عبدالجبار حیدری،قائد کشمیر علامہ تصدق حسین،قائد کے پی کے علامہ عطاء محمد دیشانی،علامہ ثناء اللہ حیدری،علامہ رمضان مینگل،علامہ فراز حیدری،قائد ڈویژن راولپنڈی مفتی تنویر عالم فاروقی،قائد اسلام آباد حافظ نصیر احمد،مولانا عبدالرحمن معاویہ نے جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہملک دشمن قوتیں پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازشیں کر رہی ہیں۔ مولانا حامد الحق حقانی ملک میں قیام امن کے لئے کوشاں تھے اور دھشت گردی کے خاتمہ کے لئے ہر پلیٹ فارم پر اپنی موجودگی کو یقینی بناتے اور ملکی استحکام کے لئے فعال کردار ادا کرتے تھے۔ملک و ملت کے لئے انکی گرانقدر خدمات تھیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اسلام آباد سے مزید